ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی کو ہجومی تشددکیلئے ہی یاد کیا جائے گا: اسد الدین اویسی

مودی کو ہجومی تشددکیلئے ہی یاد کیا جائے گا: اسد الدین اویسی

Wed, 10 Apr 2019 11:38:16    S.O. News Service

حیدرآباد10؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے منگل کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے دور اقتدار میں ہوئے ہجومی تشددکے واقعات کے لئے سب سے زیادہ یاد کیا جائے گا۔ آسام میں گوشت فروخت کرنے پر بھیڑ کی طرف سے ایک شخص کے ساتھ مارپیٹ کرنے کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے اویسی نے کہا کہ یہ واقعات مودی کا پوری زندگی پیچھا کریں گے کیونکہ وزیر اعظم ہونے کے ناطے وہ ایسے واقعات نہیں روک نہیں پائے۔اویسی نے اس واقعہ کو خوفناک قرار دیا اور کہا کہ49سال کے شخص کے ساتھ مارپیٹ کی گئی کیونکہ وہ گوشت بیچ رہا تھا۔ حیدرآباد سے لوک سبھا رکن نے کہا کہ وہ گزشتہ35سالوں سے اس تجارت میں ہے ،ہجومی تشدد کی درندگی اس وقت بڑھ گئی جب متاثر شخص کو سور کا گوشت جبراً کھلایا گیا ۔یہ ہجومی تشدد میں شامل وہ لوگ تھے ، جو انسان کہلانے کے قابل نہیں ہیں، وہ جانور ہیں۔


Share: